پیٹ کا درد جسم کے کن 3 بڑے مسائل کا سبب ہو سکتا ہے
پیٹ کا درد صحت کی وہ صورتحال ہے جس کا سامنا عام طور پر اکثر افراد کو کرنا پڑتا ہے ۔خاص طور پر بڑھتی ہوئی گرمی میں یہ درد زيادہ بڑھ جاتا ہے ۔ پیٹ درحقیقت صرف معدے کا نام نہیں ہے مگر اکثر افراد پیٹ کے درد کو بد ہضمی ہی سمجھ کر اس کا علاج اپنے طور پر کرتے رہتے ہیں جب کہ پیٹ کا درد جسم کے مختلف حصوں سے جڑے ہونے کے سبب دیگر اعضا کے سبب بھی ہو سکتا ہے۔
۔ 1 پیٹ کا درد اور اس کے اسباب
ماہر امراض معدہ اور پیٹ کو علیحدہ علیحدہ حصوں میں تقسیم کرتے ہیں اور ہر ایک حصے میں ہونے والا
درد کا سبب الگ ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
۔ 1 پیٹ کے اوپر دائیں جانب ہونے والا درد
۔ 1 پیٹ کے دائيں جانب اوپر کی طرف جسم کا درد ہونا جہاں اہم اعضا ہوتے ہیں۔ جس میں ایک جگر اور
دوسرا پتہ ہوتا ہے۔ پیٹ کے دائيں جانب اوپر کی طرف ہونے والا درد درحقیقت ان اعضا کی خرابی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
۔ 2 اگر تھوڑا چکنائی والا کھانا کھانے کے فورا بعد آپ کے پیٹ کے اوپر کی طرف دائيں جانب اگر اچانک شدید درد اٹھے جو کہ دائيں بازو کی طرف جا رہا ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے پتے میں پتھری ہو سکتی ہے۔
۔ 3 کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والا درد اور بار بار پیٹ میں بل کی صورت میں پڑنے والا درد جو دائي بازو اور کمر کی طرف جارہا ہو اس بات کا اشارہ کر رہا ہوتا ہے کہ آپ کے پتے میں سوزش یا ورم ہوگیا ہے۔
۔ 4 جب کہ اس حصے میں ہونے والا ہلکا ہلکا درد جگر کی خرابی کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔
۔ 2 پیٹ کے درمیان اوپری طرف ہونے والا درد
۔ 1 پیٹ کے درمیان میں اوپری جانب چھوٹی آنت کا کچھ حصہ اور پنکریاز کا ایک بڑا حصہ موجود ہوتا ہے۔
۔ 2 اگر آپ کے پیٹ کا درد درمیان میں اوپر کی جانب اکثر ہوتا ہو اور یہ درد کمر کی طرف جاتا ہو جو کھانا کھانے سے بڑھ جاتا ہے تو یہ پنکریاز میں ہونے والی خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔
۔ 3 اسی طرح ان حصوں میں ہونے والا شدید درد جس کے ساتھ متلی اور الٹی بھی ہو موشن کے ساتھ پیٹ
کا سوج جانا درحقیقت ایپی گیسٹرک ہرنیا کی علامت ہو سکتی ہے۔
۔ 4 اس کے علاوہ سینے میں جلن، کھٹے ڈکار آنا اور پیٹ کے ان حصوں میں درد کا سبب بھی ان ہی حصوں
کی تکلیف ہوتی ہے۔
۔ 5 اگر سینے کی جلن اور پیٹ کے اس حصے میں درد آدھی رات کو بہت بڑھ جاۓ تو یہ ڈیوڈینل السر کی نشانی ہو سکتا ہے۔
۔ 3 پیٹ کے اوپر کے بائيں جانب ہونے والا درد
۔ 1 پیٹ کے اوپر بائیں جانب کا حصہ معدے کا حصہ ہوتا ہے اور اس میں کسی قسم کی خرابی کا مطلب معدے میں خرابی کو قرار دیا جاتا ہے۔
۔ 2 پیٹ کا درد اگر اس حصے میں ہو اور شدید ہو جس کے ساتھ متلی اور موشن بھی ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بدہضمی کا شکار ہیں اور درحقیقت یہی پیٹ کا درد ہوتا ہے جو کہ معدے کا درد ہوتا ہے۔